20 جولائی، 2018، 7:10 PM

کرپشن کے خلاف قانونی اقدامات پر تاکید/ امامزادے معنوی خزانہ

کرپشن کے خلاف قانونی اقدامات پر تاکید/ امامزادے معنوی خزانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے کرپشن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف قانونی، ٹھوس اور صریح اقدامات انجام دینے چاہیے اور اس سلسلے میں کسی کو معاف نہیں کرنا چآہیے۔۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں  کرپشن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف قانونی،  ٹھوس اور صریح اقدامات انجام دینے چاہیے اور اس سلسلے میں کسی کو معاف نہیں کرنا چآہیے۔

آیت اللہ خاتمی نے عشرہ کرامت کو عظیم عشرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آج شاہچراغ کی ولادت ہے اور آئندہ بدھ کے دن حضرت امام رضآ علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے ۔ آیت اللہ خآتمی نے کہا کہ شیراز ایران میں تیسرا حرم اہلبیت ہے اور صوبہ فارس میں 1400 سے زائد امامزادے مدفون ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام شاہچراغ سے والہانہ  محبت رکھتے تھے اور امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے بعد بعض افراد ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ انھیں اپنا امام بنائیں لیکن انھوں نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ میرے امام بھی حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام ہیں۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ امامزادوں کے مزارآج  بھی ہدایت اور روشنی کے عظیم مینار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امامزادوں کے مزار بہت بڑا معنوی ذخیرہ ہیں ۔ شہادت کے بعد بھی ان کی تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ اسرائيلی حکومت جعلی اور غیر قانونی ہے اور امیرکہ اس غیر قانونی حکومت کی حمایت کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سانے پیش کررہا ہے ۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ایران لا شرقیہ اور لاغربیہ کی پالیسی پر گامزن ہے اور ایران مشربی اور مغربی بلاک کی بسلط پسند پالیسیوں کو ہر گز قبول نہیں کرےگا۔

News ID 1882397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha